the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں شبے کی بنیاد پرحراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے دوران تفتیش غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے اور قیدیوں پر تشدد کے نہایت اذیت ناک حربے استعمال کیےجاتے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق نیٹ ورک ’’انین القید‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے حراستی مراکز میں زیر تفتیش فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ قیدی بنیادی انسانی حقوق سے مکمل طور پر محروم رکھے جاتے ہیں اور ان پر اذیتیوں اور مٖظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی بیت لحم گورنری میں قائم اسرائیلی فوج کے زیر انتظام ایک حراستی مرکز میں حال ہی میں چار فلسطینیوں کو منتقل کیا گیا۔ کچھ دوسرے شہریوں کو مسکوبیہ حراستی مرکز میں لایا گیا جہاں ان پر کئی روز تک وحشیانہ تشدد کی جاتا رہا ہے۔

رپورٹ میں



بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی شناخت بھی ظاہر کی گئی اور کہا گیا ہے کہ بیت لحم کے ایک فوجی حراستی مرکز میں 36 سالہ ابراہیم اور اس کے  بھائی 30 سالہ زیاد الزیر ، 30 سالہ عدنان صبیح اور اس کا ہم عمر یوسف الشیخ کو غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ ان پر اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے اور اسی الزام کے تحت وہ مسلسل مشق ستم بنے ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپ نے اسرائیلی حراست گاہوں اور عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کی تحقیقات کے عالمی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔ صہیونی فوج، خفیہ اداروں کے اہلکار اور جیلر مل کر فلسطینی قیدیوں کو اذیت ناک تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.